اداکارہ حرا مانی سے ان کے حالیہ انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ آپ کامیڈی کرتی ہوئی کیوں نظر نہیں آتیں تو ان کے ساتھ موجود ان کے شوہر مانی نے کہا کہ حرا گھر میں جو بہت زیادہ کامیڈی کرتی ہے تو اسکو سکرین پر کامیڈی کرنے کی کیا ضرورت ہے. یہ ابھی بھی گھر سے کامیڈی کرکے ہی آرہی ہیں. حرا نے کہا کہ میرے مداح مجھے جن کرداروں میں‌پسند کرتے ہیں میں وہی کرنے کی کوشش کرتی ہوں، اگر مجھے کوئی کامیڈی کا بہت اچھا پلے ملا تو میں یقینا ضرور کروں گی. انہوں نے کہا کہ میں فلموں میں اس لئے نہیں آرہی کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ کیا لوگ

میرے لئے ٹکٹ خریدیں گے ، اور سینما آئیں گے تو میں لوگوں کے گھروں میں‌ہی ٹھیک ہوں. حرا نے کہا کہ مانی میری بہت بڑی سپورٹ ہیں ، اسی طرح سے مانی نے بھی کہا کہ حرا میری سپورٹ ہیں. حرا نے کہا کہ میرے کچھ بہت اچھے پراجیکٹس پائپ لائن میں‌ہیں بہت جلد وہ آن ائیر ہوں گے . انہوں نے یہ بھی کہا کہ مانی کی اس عید پر فلم ریلیز ہوئی ہے میں بہت خوش ہوں کہ میرے شوہر کا فلمی کیرئیر سٹارٹ ہو گیا ہے.

Shares: