پاکستان کی باصلا حیت اور خوبرو اداکارہ حرا مانی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو بتایا کہ جب سیٹ پر اُنہیں اپنے بیٹے کی یاد آتی ہے تو وہ کیا کرتی ہیں۔
باغی ٹی وی : پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اور خوبرو اداکارہ و ماڈل حرا مانی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور آئے روز اپنی ویڈیوز اور تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں جن میں اکثر تصاویر اور ویڈیوز میں ان کے شوہر اور مزاحیہ اداکار و میزبان مانی بھی موجود ہوتے ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے-
حرا مانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ بچوں والے منہ بنائے بیٹھی ہیں اور ایسے منہ بنا کے بیٹھے ہوئے وہ انتہائی خوبصورت اور کیوٹ نظر آ رہی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CGSUXuTHdhw/?utm_source=ig_embed
حرا مانی نے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ ایسے منہ کیوں بنا ئے ہوئے ہیں اداکارہ نےکیپشن میں بتایا کہ جب اُنہیں سیٹ پر اپنے بیٹے ابراہیم کی یاد آتی ہے تو وہ ایسی حرکتیں کرتی ہیں۔
اس سے قبل حرا مانی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ اپنی تصویروں سے متعلق مسئلہ شیئر کیا تھا جو کہ صرف اداکارہ کا ہی نہیں بلکہ ہر لڑکی کا ہے اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی دو تصاویر شئیر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ انہوں نے 10 تصاویر لی تھیں جس میں سے بس یہی دو اچھی آئی ہیں-
اداکارہ کے اس کیپشن پر عامر لیاقت کی بیوی سیدہ طوبیٰ عامر نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ ہماری زندگیوں کی کہانی ہے-