حر اور مانی پہنچے لاہور

شارٹ فلم جن محل کی پرموشن کی
hira-mani

اداکارہ حرا اور مانی پہنچے لاہور ، دونوں اپنی فلم کی فلم پرموشن کے لئے کراچی سے خصوصی طور پر لاہور آئے، تیری میری کہانیاں کے حوالے سے حرا اور مانی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کی اور بتایا کہ ان کی فلم عید الاضحی پر ریلیز ہونے جا رہی ہے. تیری میری کہانیاں میں‌بنیادی طور پر تین کہانیاں ہیں.جس شارٹ فلم میں ہمیں پہلی بار ایک ساتھ حرا اور مانی نظر آرہے ہیں اس کا نام ہے ”جن محل“ . اس فلم سے پہلے یہ دونوں کسی بھی فلم میں ایک ساتھ دکھائی نہیں دئیے نہ ہی کبھی کسی ڈرامے میں‌ایک ساتھ دکھائی دئیے ہیں. جن محل ایک ہارر کامیڈی مووی ہے جس میں ایک ایک خاندان کے ساتھ پیش آنے والی حیران کن واقعات کی عکاسی کی گئی ہے۔

 

”اس کہانی کے رائٹرباسط نقوی اور علی عباس نقوی ہیں جبکہ ہدایت کاری نبیل قریشی نے کی ہے”۔امید کی جا رہی ہے کہ تیری میر کہانیاں کو شائقین بہت پسند کریں گے. تیری میری کہانیاں پاکستانی سینما کے لئے بالکل ہی ایک الگ اور ہٹ کر کونسیپٹ ہے ، جس کے بارے میں امید کی جا رہی ہے ضرور سراہا جائیگا، اگر یہ کونسپیٹ شائقین نے قبول کر لیا تو پھر شاید ایسے تجربات مسلسل ہوتے رہیں گے اور شائقین ایک ٹکٹ میں تین سے چار فلمیں دیکھ سکا کریں گے.

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی ”تیری میری کہانیاں“ کے لئے شائقین منتظر

ڈرامہ سیریل سوتیلے میں‌ شائقین کی دلچپسی

جارج کلونی حجام بن گئے ؟

Comments are closed.