اداکارہ حرا مانی جو کہ چھوٹی سکرین پر چھائی رہتی ہیں . ان کے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جو انہوں نے اداکارہ ثمینہ پیرزداہ کو دیا ہے انہوں نے اس انٹرویو میں بتایا ہے کہ انہوں نے ہوٹلز میںجانا کیوں چھوڑا؟ اور کیوں برینڈز کی چیزیں لینا چھوڑ دیں . انہوں نے روتے ہوئے ایک واقعہ سنایا اور کہا کہ ایک بار رات کے وقت میں کسی ہوٹل سے کھانا کھا کر نکلی اپنے بیٹے کےلئے کھانا پیک کروا کے گھر جا رہی تھی . میری گاڑی کے ساتھ ایک بچہ سویا ہوا تھا وہ میرے بیٹے کی عمر کا تھا چھوٹا تھا. جیسے ہی میں نے اسکو ہلایا وہ بھاگ گیا ، میں نے اسکو پکڑا وہ ڈر اور سہم گیا ، میں نے اس کو کہا میں تمہیں کچھ نہیںکہہ رہی میں تمہیں کھانا کھلانے لگی ہوں. میں نے اسکو کھانا کھلایا میں بہت
پریشان ہوئی اور بعد میں سوچا کہ ہم مہنگے کپڑے پہنتے شاپنگ کرتے ہیں ، بڑے ہوٹلز میں کھانا کھاتے ہیں ، اور یہاں بچوں کے پاس سونے کو جگہ نہیں ہے. بس وہ دن جائے آج کا آئے میں نے ہوٹلز میںجانا چھوڑ دیا مہنگی چیزیں خریدنا چھوڑ دیں . حرا مانی نے کہا کہ میں نے باقاعدہ سائیکیٹرسٹ کے پاس جا کر خود کے دماغ کو ان باتوںپر راضی کیا دنیا عارضی ہے اور ہمیں اس میں رہنے کےلئے فیک نہیں بننا .