ٹی وی کی معروف اداکارہ حرامانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ مجھے شادیوں میں جانے کا بہت زیادہ شوق ہے . اور جس جس شوبز شخصیت نے مجھے اپنی شادی میں نہیں بلایا اس کی شادی نہیں چلی اور طلاق ہو گئی ، میں نے بالکل اپنی شوبز شخصیات جنہوں نے مجھے شادی میں نہیں بلایا ان سے گلہ شکوہ کیا تھا ، وہ کون تھے جنہوں نے مجھے شادی میں نہیں بلایا میں انکا نام نہیںلوں گی. حرامانی سے جب سوال کیاگیا کہ اگر آپ کو آسکر ایوارڈ میں جانا ہو اور اسی دن ایک شادی کی تقریب میں بھی جانا ہو تو آپ آسکر کو چھوڑ کر شادی میں جانا پسند کرتی ہیں ایسا کیوں تو انہوں نے پرزور انداز میں کہا کیونکہ مجھے شادیوں میں جانا پسند ہی بہت ہے تو کیا کروں.
اسی انٹرویو میں انہوں نے اپنے شوہر کے متعلق بھی ایسا بیان دیا کہ جس کے بعد سوشل میڈیا پر کافی چرچے رہے . ”حرامانی نے اس انٹرویو کے بعد ایک سوشل میڈیا پوسٹ لگائی جس میں ہرتیک روشن کو 6 حسین شوبز ہیروز کا مجموعہ قرار دیا ”اور کہا کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ میری شادی مانی کے ساتھ ہوئی . مانی میری کل بھی پسند تھا اور آج بھی پسند ہےاور رہے گا.