کراچی :پاکستانی اداکارہ حرامانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کامیاب زندگی کا طریقہ بتاتے ہوئے نظر آرہی ہیں ۔ اداکارہ حرامانی نے کہا ہے کہ مجھےکامیاب ہونے کے لیےاداکار فواد خان کی ضرورت نہیں،اچھی پرفارمنس سےکامیاب زندگی گزاری جاسکتی ہے۔
لوئر دیر: ڈائیلاسزیونٹ بند،300سے زائد مریضوں کی جان کوخطرہ
حرا مانی کا اپنی ویڈیو میں کہنا تھا کہ مجھے کامیاب ہونے کے لیے اداکار فواد خان یا ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ایک انسان کو زندگی میں کامیاب ہونے کے لیے جس چیز کی ضرورت ہوتی ہے وہ ہے اچھی پرفارمنس اور وہ آپ کہیں بھی دے سکتے ہیں۔
لائیومیچ میں خاتون کھلاڑی کی بچےکودودھ پلانےکی تصویرسوشل میڈیا پروائرل
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نے کہا کہ میری طرح کوئی اداکار اپنے کرداروں سے کھیلتا نہیں ہے اور میں اپنے منہ سے یہ بات بول رہی ہوں کہ میں ایک واحد لڑکی ہوں جو اس انڈسٹری میں بچوں کے بعد ہیروئن بنی۔حرا مانی نے یہ بھی کہا کہ میں نے اپنے کیریئر کے پہلے ڈرامے ’پیرنہ کریو کوئی‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا بعد ازاں انہوں نے اپنے دوسرے ڈرامے میں ثانوی کردار ادا کیا پھر مرکزی کردار ادا کیا اور پھر ثانوی کردار ادا کیا۔
روہنگیا کےمسلمانوں کو کبھی بھارتی شہریت نہیں دی جائے گی:امت شاہ
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حرا مانی نے مزید کہا کہ میں نے رسک لیا ہے کہ کیا میں دو بچوں کے ساتھ بھی ہیروئن بن سکتی ہوں یا نہیں اورکیا لوگ بطور ہیروئن بچوں کی ماں کو قبول کریں گے۔یاد رہے کہ اداکارہ حرا مانی نے 2008 میں اداکارو پروڈیوسر سلمان ثاقب شیخ عرف مانی سے شادی کی تھی جن سے ان کے دوبیٹے مزمل اور ابراہیم ہیں۔