مزید دیکھیں

مقبول

دکھاوے کی زندگی کا فریب،تحریر:صدف ابرار

آج کے دور میں، جہاں سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل...

سکھر :ڈی آئی جی کی زخمی پولیس اہلکاروں سے ملاقات، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق لغاری) ڈی آئی جی...

کراچی لاہور اورپشاور میں عسکری اعزازات کی پروقار تقاریب کا انعقاد

کراچی لاہور اور پشاور میں عسکری اعزازات سے...

سیالکوٹ: سیف سٹی پراجیکٹ کا پہلا ڈی ایس پی تعینات

سیالکوٹ، باغی ٹی وی(مدثر رتو، سٹی رپورٹر ) ...

چالیس سال پرانے گھر میں‌شوٹنگ کی حرامانی

اداکارہ حرا مانی جن کی اس عید پر پہلی فلم تیری میری کہانیاں‌ ریلیز ہوئی ہے ، اس فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران بہت مزا آیا، لیکن ہم نے جہاں شوٹنگ کرنی تھی وہ گھر چالیس سال سے کھلا ہی نہیں تھا، ہم نے وہ گھر جا کر کھولا شوٹنگ کی غرض سے لیکن اس گھر میں مٹی ہی مٹی تھی ہر طرف ، ہمیں الرجی بھی ہوئی ہماری طبیعت بھی خراب ہوئی لیکن کام تو کام ہے ہم نے کیا اور خوب مزا بھی آیا ،

انہوں نے کہا کہ جس انسان کے پاس گھر نہ ہو وہ بہت مشکلات کا شکار ہوجاتا ہے اور اسی قسم کی مشکلات فلم میں دکھائی گئی ہیں، فلم میں وہ سب کچھ ہے جس سے ایک عام آدمی خود کو جوڑ سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے اگر مزید بھی اچھے سکرپٹس ملتے رہے تو میں یقینا فلمیں کروں‌گی لیکن اس فلم کی کامیابی کو فی الوقت انجوائے کررہی ہوں. یاد رہے کہ تیری میری کہانیاں میں تین کہانیاں ہیں‌لیکن نبیل قریشی کی فلم جس میں حرا اور مانی ہیں ان کو سب سے زیادہ وقت دیا گیا ہے یعنی ان کی مووی ایک گھنٹے کی ہے.

 

 

میں آج جو بھی ہوں سلمان خان کی وجہ سے ہوں سوناکشی سنہا

فلم انڈسٹری کو سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ہمایوں سعید

گرین ٹی وی کی نشریات کا آغاز کب ہو گا اعلان ہو گیا