بالی وڈ کے اداکار ہرتیک روشن جو نہ صرف بہترین اداکاری کرتے ہیں بلکہ بہترین ڈانسر بھی ہیں . ہرتیک روشن ہر دلعزیز ہیں اپنی پہلی ہی فلم سے انہوں نے شائقین کے دل جیت لئے. ہرتیک روشن نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہےاس میں انہوں نے اپنے بچپن کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میں سکول میں بہت زیادہ شرمیلا ہوا کرتا تھا زیادہ دوستیاں نہیں کرتا تھا کسی سے بات چیت نہ کرنے کے سبب میں سب سے الگ تھلگ رہتا تھا. سکول جانا شروع کیا تو وہاں اس مسئلے کی وجہ سے میں پریشان رہتا تھا اور گھر کب جائوں گا اس وقت کا انتظار کررہا ہوتا تھا. میں گھر جاتے ساتھ ہی رونا شروع کر دیتا تھا کیونکہ میرا سکول میں دل نہیں لگتا تھا. انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مجھے ریڑھ کی ہڈی کے مسائل بچپن سے

ہی تھے اور ڈاکٹروں نے کہہ دیا تھا کہ یہ مسئلہ ایسا ہے کہ اس کے سبب ڈانس یا اداکاری کرنا آپ کے بس کی بات نہیں ہے اب ، اس چیز نے مجھے کئی سال تک تنگ کیا. لیکن میں جب بڑا ہوا تو پوری قوت کے ساتھ اس مسئلے کا مقابلہ کیا اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میں نے ڈانس بھی کیا اور اداکاری بھی کی .

Shares: