ہرتیک روشن اپنی خوبصورتی اور فٹنس کی وجہ سے جانے جاتے ہیں. ہرتیک اپنی فٹنس کا بہت خیال رکھتے ہیں، ان کے حوالے سے حال ہی میں‌انکشاف کیا گیا ہے کہ وہ اپنے پرسنل ٹرینر کو ماہانہ بیس لاکھ روپے دیتے ہیں بھارتی میڈیا رپورٹس میں‌دعوی کیا جا رہا ہےہرہتک روشن اپنے سِکس پیک اور سیڈول جسامت بنانے اور اسے قائم رکھنے کے لیے اپنے فٹنس ٹرینر کرس گیتھن کو ماہانہ 20 لاکھ روپے ادا کرتے ہیں۔سوشل میڈیا پر اب یہ بحث بھی کی جاری ہے کہ یہ رقم کروڑوں بھارتیوں کی سالانہ آمدن سے بھی کئی گنا زیادہ بڑی رقم ہے جو کہ رہتک روشن صرف اپنے ٹرینر کو دے دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ ہرتیک روشن اپنے والد کی فلم کرش 4 میں نظر آئیں گے ، اس فلم کے حوالے سے راکیش روشن کا کہنا ہے کہ میں تھوڑا نروس ہوں اور سوچ میں ہوں کہ پتہ نہیں لوگ فلم دیکھنے کےلئے آتے ہیں یا نہیں. ہرتیک روشن کے پچیس سالہ کیرئیر کو اٹھا کر دیکھا جائے تو انہوں‌ نے زیادہ تر اپنے والدکی فلموں میں ہی کام کیا ہے اور وہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں خصوصی طور پر لڑکیوں میں اپنی خوبصورتی اور فٹنس کی وجہ سے بہت مشہور ہیں.

کیرئیر کے ابتداء میں نامناسب مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اعجاز اسلم

شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

ندا یاسر نے دو سال پہلے ہی کہہ دیا سیبنا بڑی ہیروئین بنیں گی

Shares: