آنٹی پیرنی کا گلے کا لاکٹ ہاتھ کی انگوٹھی، اس کا حساب کون دے گا؟ طلال چودھری

0
49

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے جو فیصلہ دیا ہے، وہ قوم پر کوئی احسان نہیں ،

پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ساڑھے 8 سال تک وہ چوری کرتا رہا، فارن فنڈنگ لیتے رہے، ساڑھے آٹھ سال بعد فیصلہ انصاف کے نظام پر ماتم ہے،کاغذات نامزدگی آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، قانون ہے کہ عام آدمی ایک مرلے کی زمین ظاہر نہ کرے وہ نااہل ہوجاتا ہے،ستمبر 2018 کے بعد کی لسٹ ہے، موجودہ ریاست مدینہ کا دعویدار پورا توشہ خانہ اوربیت المال کھا گیا،آنٹی پنکی پیرنی کا گلے کا لاکٹ ہاتھ کی انگوٹھی جو لہراتی پھرتی ہیں اس کا حساب کون دے گا ، توشہ خانہ کے کاغذات عمران خان کی حکومت کے بنائے گئے ہیں، مدینہ کی ریاست کا نام لیا گیا لیکن انہوں نے کیا کیا؟ آئی فون کسی ملک سے ملا، گھر لے گئے وہ بھی 35 ہزار میں، مجھے کوئی آئی فون 35 ہزار میں لے کر دے؟

طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ہاتھ میں جو گھڑی پہنی ہوئی ہے عمران خان نے وہ شہزادے کی ہے، اس کا ریکارڈ میں کہیں ذکر نہیں ، اگر اپنے اثاثے ڈیکلیئر نہیں کرتے تو الیکشن لڑںے کے اہل نہیں،پاکستان میں کیا دوہرا قانون ہے؟ لاڈلوں اور عام پاکستانی میں فرق ہونا چاہئے، ٹی سیٹ تک گھروں کو لے گئے اور بتایا تک نہیں ،ہم نے اعتراضات اٹھائے اگر فیصلہ عمران خان کے حق میں آیا تو سمجھیں کہ پاکستان میں دو قانون ہیں، نواز شریف نااہل ہو جائیں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کی وجہ سے، ہمارے ایم این اے نااہل ہو جائیں، غلطی سے شناختی کارڈ بن جانے کی وجہ سے، یا بینک اکاؤنٹ ریکارڈ میں نہ لانے کی وجہ سے ،لیکن یہاں تو بہت کچھ چھپایا گیا ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ آدھا ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ آگے کاروائی ہو گی تو عمران خان نااہل ہوں گے،نو دس جلسوں کا مقصد سٹے لینا چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال کر کاغذات منظور کروانا چاہتے ہیں، عمران خان اور نواز شریف کا کیس بالکل الگ ہے،

عمران خان نے ویڈیو کے ذریعے چیئرمین نیب کو کیسے بلیک میل کیا؟ سلیم صافی کے ساتھ طیبہ کا بڑا انکشاف

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

Leave a reply