پاکستان کے معروف ٹی وی اداکار حسام قاضی 1961 میں کوئٹہ میں پیدا ہوئے اور 3 جولائی 2004 کو کراچی میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے تھے ، انہیں ان کے آبائی شہر کوئٹہ کی ریلوے ہائوسنگ سوسائٹی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا تھا ۔ پسماندگان میں ایک بیوہ دو بیٹیاں اور ایک شیر خوار بیٹا سوگوار چھوڑا تھا ۔

حسام قاضی کا شمار پاکستان کے خوب صورت اور مقبول ترین ٹی وی اداکاروں میں ہوتا تھا ۔ وہ پیشے کے لحاظ سے سرکاری ملازم تھے محکمہ تعلیم میں لیکچرار تعینات کئے گئے تھے ۔ انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ سے کامرس میں ماسٹر کرنے کے بعد ایک گورنمینٹ کالج میں لیکچررشپ کی جاب حاصل کی تھی۔ طالب علمی کے زمانے سے ہی انہوں نے اداکاری شروع کر دی تھی۔

ممتاز بلوچ مصنف اور پہ ٹی وی پروڈیوسر دوست محمد گشکوری کے ڈرامہ ” خالی ہاتھ ” سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ کاظم پاشا کی ڈرامہ سیریل ” چھائوں” سے انہیں شہرت ملی۔ جس کے بعد انہوں نے آخر دم تک 300 کے لگ بھگ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ وفات کے وقت ان کی ڈرامہ سیریل ” مٹی کی محبت ” زیر تکمیل تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انسانی اسمگلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد
معروف پروفیسر بلقیس ملک سپردخاک

پاکستان کو آئی ایم ایف سے نو ماہ میں 3 ارب ڈالر ملیں گے. وزیر اعظم
امریکا کے شہر ہیوسٹن میں پہلی عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد
کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پشاور پولیس کا موک ایکسر سائز جاری
ان کے مشہور ڈراموں میں چاکر اعظم ، ماروی ، درد، ایمرجنسی وارڈ، دیس پردیس، لب دریا، کشکول ، گھرانہ و دیگر شامل تھے ۔ حسام قاضی نے 1997 میں میری تنظیم ” بلوچستان سوشل اکیڈمی ” کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ” جشن ڈیرہ مراد جمالی” کی تقریب میں خلیق شیرازی ، عذرا آفتاب و دیگر اداکاروں کے ساتھ شریک ہو کر اپنے فن اداکاری سے شائقین کو خوب محفوظ کیا تھا ۔

Shares: