سعودی حکومت کا تاریخی فیصلہ، اب خواتین بھی آزاد

0
71

ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب سے سعودی عورتیں بھی مرد سرپرست کی اجازت کے بغیر باہر کے ملک جاسکیں گی.

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب سے ہر سعودی جو پاسپورٹ کیلئے اپلائی کرے گا اسے پاسپورٹ مل جائے گا چاہے وہ عورت ہی کیوں نہ ہو، اس کے علاوہ اب سے سعودی عرب میں عورتیں اپنی زندگی کے فیصلے خود کرسکیں گی جیسا کہ شادی کرنا اور کسی دوسرے ملک میں جانا اور کسی مرد سرپرست کی اجازت درکار نہیں ہوگی. ابتدائی طور پر 21 سال سے زائد لڑکی کو پاسپورٹ دیا جائے گا. اس حوالے سے ٹویٹر صارفین نے سعودی حکومت کے اس شاندار اور تاریخی فیصلے کو خوب سراہا اور اس فیصلے کو خوش آئند کہا گیا. امریکہ میں سعودی سفیر ریمہ بندر ال سعود نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میں انتہائی خوشی کے ساتھ یہ اعلان کرتی ہوں کہ سعودیہ میں بھی عورتوں کو حقوق ملنا شروع ہوگئے ہیں.

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں عورتوں کو ویزہ لینے سے پہلے اپنے مرد سرپرست کی اجازت درکار تھی لیکن اب سعودی حکومت نے شاندار اور تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے عورتوں کو بھی مرد سرپرست کی اجازت کے بغیر ویزہ دینے کا اعلان کیا ہے.

Tagsbaaghi

Leave a reply