مکہ معظمہ کے دیگر تاریخی مقامات میں’ المعابدہ’ کالونی میں واقع ‘السقاف’ محل جسے شاہی محل بھی کہا جاتا ہے شہر میں پرانے فن تعمیر کا ایک عظیم شاہکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ثقافتی و تاریخی ریکارڈ مرتب کرنے والے سرکاری ادارے ‘دارۃ الملک عبدالعزیز’ کی طرف سے جاری کردہ ایک تحقیقی رپورٹ میں مکہ معظمہ کے اس تاریخی محل’ قصر السقاف’ پر روشنی ڈالی ہے۔ یہ محل 9 ہزار مربع میٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ اسے 1346ھ میں تعمیر کیا گیا تھا۔

سعودی عرب کے پہلے فرمانروا شاہ عبدالعزیز اس شاہی محل میں سرکاری مہمانوں کا استقبال کرتے۔ شاہ فیصل مرحوم کے دور تک السقاف محل ہی شاہی تھا۔

تاریخ مکہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فواز الدھاس نے بتایا کہ اس وقت یہ محل رابطہ عالم اسلامی کا ہیڈ کوارٹر ہے۔ اس کے علاوہ محل کے ایک حصے میں مکہ پولیس کا ہیڈکواررٹر قائم کیا گیا جب کہ محل کی مغربی سمت کی عمارت کو وزارت خزانہ کے دفاتر میں استعمال کیا جاتا ہے۔

Shares: