تاریخی اور عوامی بجٹ پیش کرنے جارہے ہیں, ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے خوشخبری سنا دی

0
37

کوئٹہ :تاریخی اور عوامی بجٹ پیش کرنے جارہے ہیں, ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے خوشخبری سنا دی ،اطلاعات کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال جام کمال نے توکمال ہی کردیا ہے اور وہ تاریخی اور عوامی بجٹ پیش کرنے جارہے ہیں,

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ بنایا گیا یے, گزشتہ سال 2700 کلومیٹر جبکہ رواں سال سڑکوں کا 3000 کلو میٹر جال بچھایا جارہا یے,

لیاقت شاہوانی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ہر ضلع میں ہائیر سیکنڈری اسکولز تعمیر ہونگے, تنئے پانی کی کمی کو پورا کرنے کےلئے ڈیموں تعمیر اور نئی اسامیاں تخلیق کرنے جارہے ہیں ،بلوچستان میں جمہوریت کے دعویداروں نے روایات کی پاسداری نہیں کی اور اب پروپیگنڈا کیا جارہا ہے,

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نےکہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں کسی بھی رکن پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے,اپوزیشن جماعتوں نے اگر بجٹ پر کام کیا ہے تو تجاویز لائیں,

ان کا کہنا تھا کہ 360 دن خاموش رہنے والے اپوزیشن اراکین بجٹ قریب آتے ہیں سڑکوں پر نظر آتے ہیں, حکومت نے جعلی منصوبوں کو ختم کرکے کرپشن کا راستہ بند کیا ہے,

ترجمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے کسی بھی حلقے کو نظرانداز نہیں کیا جارہا یے تمام حلقوں میں کام ہورہے ہیں, غیر منتخب نمائندوں کا واویلا کررہے ہیں جو اپوزیشن حلقوں میں ترقیاتی کاموں کا اعتراف ہے, حکومت نے اپوزیشن کے بہتر تجاویز پر عمل کیا ہے, اپوزیشن جماعتیں بلوچستان اسمبلی کے روایات پامال نہ کرے,

Leave a reply