تاریخ میں لکھا جائے گا کہ ایک چائے بنانے والے نے بھارت کے ٹکڑے کردیئے ،مبشرلقمان کا مودی حماقتوں پرخوبصورت تجزیہ
تاریخ میں لکھا جائے گا کہ ایک چائے بنانے والے نے بھارت کے ٹکڑے کردیئے ،مبشرلقمان کا مودی حماقتوں پرخوبصورت تجزیہ ،باغی ٹی وی کے مطابق معروف تجزیہ نگار،سنیئرصحافی اور اورجنوبی ایشیا کے امور کے ماہرجانے والے اینکرمبشرلقمان نے بھارت کے وزیراعظم مودی کی حماقتوں پرمبنی پالیسی پرخوبصورت تجزیہ کیا ہے ،مبشرلقمان کہتے ہیں کہ تاریخ میں لکھا جائے گا کہ ایک چائے بنانے والے وزیراعظم نے بھارت کوٹکڑوں میں تقسیم کردیا ہے
باغی ٹی وی کے مطابق اپنے یوٹیوب چینل پرچین اور بھارت کے درمیان ہونے والی سرحدی لڑائی پربہت خوبصورت تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکہ نے پہلی مرتبہ ہحرہند اورچین کے ارد گرد تین بڑے بحری بیڑے بھیج دیئے ہیں اوراب معاملہ سرد جنگ سے آگے جاچکا ہے، بھارت کو امریکی کی طرف سے چین کا مقابلہ کرنے کے لیے بہت بڑی فوجی امداد دی جارہی ہے،
باغی ٹی وی کے مطابق معروف اینکرمبشرلقمان نے کہا ہےکہ اس وقت یہ تینوں بحری بیڑے چین کے خلاف بھارت کی مدد کے لیے پہنچ رہےہیں،ان کا کہنا تھا کہ ان بحری بیڑوں پرسیکڑوں جنگی جہازبھی ہیں اورہرلمحے بدلتی ہوئی صورت حال کی وجہ سے امریکہ بھارت کی وجہ سے سخت پریشان ہے
جنوبی ایشیا کی بدلٹی ہوئی لمحہ بہ لمحہ صورت حال اوربھارت کے لیے امریکی امداد پرمبشرلقمان نے انکشاف کیا کہ دنیا کی سب سے بڑی اورامریکہ کی جدید جنگی ہتھیاربنانے والی کمپنی نے بھارت کوجدید فائٹرطیارے دینے اورپھراگلے چند سالوں میں بھارت میں اس کی پیدوار شروع کرنے کا اعلان کیا ہے
مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ان حالات میں جب چین کے ہاتھوں بھارت کولداخ کے محاذ پربہت زیادہ ہزیمت اٹھانا پڑی بھارت کے لیے امریکی امداد بہت اہمیت رکھتی ہے، اس امریکی کمپنی کا کہنا ہےکہ وہ بھارت کو ایسے جدید جنگی فائٹرز دے رہا ہے جو ایف 16 سے 40 گنا ایڈوانس اورموثرہیں
مبشرلقمان نے کہا کہ امریکی جدید فائٹرجنگی طیارے ایف 17 تھنڈرکا مقابلہ نہیں کرسکتے ،مبشرلقمان کہتے ہیں کہ پہلے بھی بھارت نے پاکستان کے ساتھ پھڈا ڈال کرکیا حاصل کرلیا،فرانسیسی رافیل حاصل کرنے والے مودی پرپہلے تواس جہاز کی خریداری پرکرپشن کے سنگین الزامات ہیں دوسری اہم بات یہ ہے کہ بھارت کو اس وقت بہت شرمندگی اٹھانا پڑی جب بھارتی طیارے پاکستانی سرحدوں کےاندرآئے اورپھراپنی تباہی کا سامان بن گئے
مبشرلقمان نے مزید کہا کہ رافیل جیسے طیارے اڑانا بھارتی پائیلٹوں کے بس کی بات نہین ، اورجس طرح رافیل طیاروں کی خریداری پربھارتی فوجی قیادت کی کرپشن کی داستانیں سامنے آگئی ہیں وہ ہی اس کی ناکامی کا بڑا منہ بولتا ثبوت ہے ،انہوں نے کہاکہ ویسے بھی رافیل طیارے ملتے ملتے دو سے تین سال لگ جائیں گے اس اثنا میں پاکستان کے پاس بہت سی آپشنز موجود ہیں ، پہلی بات تو یہ ہےکہ پاکستان کے پاس ایف 16 کی ایڈوانس سکوارڈن ہے
مبشرلقمان نے کہا کہ اس کا مظاہرہ تو ہوچکا ہے جب پاک فضائیہ نے بھارت کو ملنے والا سخوئی طیارہ بھی مارگرایا ،پاکستان کے پاس ایف 16 اورپھرجے ایف تھنڈر17 ہے وہ بھارت کے تمام طیاروں سے بہت بہترہے ، دوسری اہم بات یہ ہےکہ پاکستان کو چین میں بننے والے جدید جنگی طیاروں کا ملنا ایک فطری بات ہے ، ان حالات میں پاکستان کا پلڑہ بہت بھاری ہے، وہ تو بعد کی بات ہے پہلے بھارت کوچین کے ہاتھوں پڑنے والی مارنے بھارتی افواج کے حوصلے پست کردیئے ہیں یہی وجہ ہےکہ اب بھارت کو دفاع کرنا مشکل ہوجائے گا