حزب اختلاف کے اتحاد میں رکاوٹ کون ؟ اعتزاز احسن نے کھل کر بتا دیا

حزب اختلاف کے اتحاد میں رکاوٹ کون ؟ اعتزاز احسن نے کھل کر بتا دیا

باغی ٹی وی :پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف وکیل اور قانون دان اعتزاز احسن نے سیاست کے خم و پیچ پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اختلاف کے اتحاد میں مسلم لیگ ن رکاوٹ ہے۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائی کے لیے اسلام آباد کا رخ کیا تھا اور وہ اس میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا ملک سے باہر جانا انوکھی ریلیف ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی حکومت اس بات کی ذمہ دار ہے کہ انہوں نے نواز شریف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دی۔ دونوں بھائیوں کی طبیعت ٹھیک ہے اور وہ اپنے پیسے بچا کر ملک سے باہر نکل گئے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت اب نواز شریف کو واپس نہیں لا سکتی، یہ وہی نواز شریف ہیں جو یہاں مرے جا رہے تھے اور لندن میں ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ کیا شہباز شریف نواز شریف کو سوٹ کیس میں بند کر کے لاسکتے ہیں ؟انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے اتحاد میں مسلم لیگ ن رکاوٹ ہے جبکہ انہوں نے ضمانت دی ہے کہ وہ اپنا ووٹ عمران خان کے خلاف نہیں ڈالیں گے۔

واضح رہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی نے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی ہے،ملاقات کرنیوالوں میں نشاط احمد ڈاھا، غیاث الدین، چوہدری اشرف علی، فیصل خان نیازی، غضنفر علی خان، محمد ارشد، اظہر عباس اور اشرف علی انصاری بھی شامل تھے جبکہ یونس انصاری اور چوہدری طاہر بشیر چیمہ بھی موجود تھے

Comments are closed.