حزب اختلاف نے ذاتی جاگیروں کے تحفظ کیلئے پارلیمان کا استعمال کیا، شبلی فراز

باغی ٹی وی : وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس حکومت کو احتساب سے روکنے کے لئے دباؤ ڈالنے کی ایک کمزور کوشش ہے۔

ٹویٹر پر انہوں نے کہا کہ قوم نے اچھی طرح سے دیکھا ہے کہ اپوزیشن نے ذاتی فائدے اور مقاصد کیلئے سیاست کا استعمال کیا۔


وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ حزب اختلاف نے ذاتی جاگیروں کے تحفظ کیلئے پارلیمان کا استعمال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بدعنوانی کے خلاف اپنے عزم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اس لئے کوئی این آر او نہیں دیا جائیگا

شکست خوردہ کرپٹ مافیا لوٹا مال بچانے کے لیے پھر جمع ہو رہا ہے ، وزیر اعظم عمران خان


واضح‌رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شکست خوردہ کرپٹ مافیا لوٹا مال بچانے کے لیے پھر جمع ہو رہا ہے ، اس مافیا کا واحد مقصد لوٹ مار ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ ہماری حکومت ملکی جغرافیائی اور نظریاتی اساس کی محافظ ہے ، پاکستان کو ریاست مدینہ کے عین مطابق ڈھالیں گے ، پاکستان کے دشمن ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، ملک میں فرقہ واریت پھیلانا دشمن کا پرانا حربہ ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ فیٹف کے سلسلے میں اہم ترین قانون سازی پر اپوزیشن کو واضح شکست ہوئی ہے ، اپوزیشن کا پاکستان مخالف ایجنڈا اور ذہنیت بھی واضح ہو گئی ہے ، آئندہ بھی مشترکہ اجلاس بلا کر قانون سازی کی جائے گی

Shares: