حزب اللہ نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا، خطے میں حالات کشیدہ

ٹی وی : حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون مار گرایا،عینی شاہد اور سیکیورٹی ذرائع نے ڈرون تباہ ہونے کی تصدیق کردی،لبنان کی حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے مقررہ کردہ بلیو لائن سرحد کے اوپر اسرائیلی ڈرون مار گرایا

ہے۔ تحریک المنار ٹی وی پر جاری اپنے بیان میں حزب اللہ نے کہا کہ انہوں نے دشمن کا ایک ڈرون گرادیا۔انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی ڈرون جنوبی لبنان

میں بلیدہ کے باہر لبنانی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہا بلیو لائن سرحد کے ساتھ آپریشنل سرگرمی کے دوران ایک ڈرون لبنانی

علاقے میں گر گیا۔انہوں نے کہا کہ ڈرون میں موجود معلومات کی چوری کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔یاد رہے کہ حزب اللہ ماضی میں بھی اسرائیلی ڈرون گرانے کا

دعویٰ کرچکی ہے۔ مذکورہ دعویٰ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب اسرائیلی فوج نے 10 روز قبل لبنان سے فضائی حدود میں داخل ہونے

والے ڈرون کو مار گرایا تھا۔واضح رہے کہ اسرائیل دعویٰ کرتا ہے کہ حزب اللہ

اپنے جنگووں کے ذریعے تل ابیب اور سرحدی علاقوں پر میزائل فائر کرتا ہے۔گزشتہ برس نومبر میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ایک ہفتے سے جاری

کشیدگی کے بعد لبنان کی سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔اسرائیل کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کی جانب سے بٹالین ہیڈ کوارٹرز اور ملیٹری ایمبولینس پر 2 سے 3 ٹینک

شکن میزائل داغے کیے گئے، جس کے جواب میں انہوں نے 100 سے زائد آرٹلری شیلز فائر کیے۔

حماس نے اسرائیلی ڈرون طیارہ مار گرایا، جدید ٹیکنالوجی سے اسرائیل پریشان

Shares: