حزب اللہ کا اسرائیل پر راکٹ حملے کا دعویٰ
لبنان کی حزب اللہ نے اسرائیل پر راکٹ حملے کا دعویٰ کیا ہے۔
حزب اللہ کا یہ بیان شمالی اسرائیل اور گولان کی پہاڑیوں میں سائرن بجنے کے بعد آیا ہے ، جو متنازعہ شیبہ فارمز کے علاقے میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کی حزب اللہ تحریک نے اسرائیل کی طرف راکٹ حملوں کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں کے جواب میں ہے۔
دوسری جانب ایک اور خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی لبنان سے اسرائیل کے زیر قبضہ گولان ہائیٹس پر کم از کم 15 راکٹ فائر کئے گئے ہین تا ہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں
قبل ازیں اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا کہ لبنان سے اسرائیل پر متعدد راکٹ فائر کئےب گئے جس کے جواب میں ہم نے لبنان میں کئی حملے کئے ہیں ،اسرائیلی ایئر فورس نے 7 سال میں پہلی بار لبنان پر فضائی حملے کئے ہیں