حج 2020، وزیر مذہبی امور کی ہو گی اہم شخصیت سے ملاقات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرمذہبی امورکی سربراہی میں پاکستانی وفد آج سعودی وزارت حج وعمرہ کا دورہ کرے گا،وفاقی وزیرپیر نور الحق قادری سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر صالح بن بنتن سےملاقات کریں گے،
ترجمان مذہبی امور کے مطابق حج 2020کیلئے خدمات کی فراہمی کو حتمی شکل دینے کیلئے آج اہم اجلاس ہو گا ،اجلاس میں حجاج کرام کو مزید بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے مطالبات پیش کیےجائیں گے ،پشاور،لاہور،کراچی اورملتان کوروڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا،پاکستان کیلئے 5 ہزار اضافی حج کوٹہ کی درخواست بھی کی جائے گی،
آئندہ سال حج میں پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہو گی
حج پالیسی، حکومت کرنے جا رہی ہے اہم تبدیلی، وزارت مذہبی امور متحرک
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری اور مشیرشہزاد ارباب نے شرکت کی ، شہزاد ارباب نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی.وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حج سے پہلےاوربعد کے انتظامات حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے، ایک لاکھ 23 ہزار 316حاجیوں کا کوٹہ سرکاری کمپنیوں کو دیا گیا،76 ہزار 684 حاجیوں کاکوٹہ نجی کمپینوں کو دیا گیا،بریفنگ میں وزیراعظم عمران خان کو مزید بتایا گیا کہ حجاج کےلیے2اسپتال، 11ڈسپنسریاں اور 14چھوٹی ڈسپنسریاں قائم کی گئی تھیں .