حکومت کی جانب سے پی ڈی ایم جلسے کے خلاف رکاوٹوں بارے باغی ٹی وی کے رپورٹر نے بتادیا

0
38

حکومت کی جانب سے پی ڈی ایم جلسے کے خلاف رکاوٹوں بارے باغی ٹی وی کے رپورٹر نے بتادیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . مینار پاکستان میں‌ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم لاہور کے جلسے بارے باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی نے اپنی رپورٹ میں‌ بتایا کہ لاہوریے ایک خاص عادت رکھتے ہیں کہ وہ لیٹ اٹھتے ہیں‌ اور آرام سکون سے ناشتہ وغیر ہ کسی فنکشن میں آتے ہیں . آج ویسے بھی اتوار چھٹی کا دن ہے اس لیے لاہوریے گیارہ بجے تک تو مینار پاکستان کے گراؤنڈ میں‌دکھائی نہیں دیے .

فائز چغتائی نے بتایا کہ جب ہم صبح لاہور کے لیے گھر سے آئے تو رستے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں دیکھی .رستے میں کنٹینر موجود تو تھے لیکن ان سے راستہ بند نہیں‌کیا گیا تھا . اسی طرح انہوں نے اپنے آنکھوں دیکھا حال بتاتے ہوئے لاہور مینار پاکستان کے جلسے پر بتایا کہ قریبا ساتھ فیصد مینار پاکستان کا گراؤنڈ اپوزیشن کو مہیا یا گیا گیا . اس میں بھی بیشتر حصے پر پنڈال اور سٹیج ہے اس طرح باقی بچنے والی جگہ کم ہے

اسی طرح حکومتی ادارے اور انتظا میہ جن میں‌پولیس اور ٹریفک کے اہکار شامل ہیں‌وہ بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ جب ہم لاہور کی طرف آئے تو کوئی زیادہ بڑے قافلے مینار پاکستان کی طرف آتے ہوئے نہیں دیکھے. چند ٹولیوں کی شکل میں ہی تھوڑے سے لوگ تھے جو جلسہ گاہ کی طرف رواں دواں‌تھے. البتہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگ نکلنا شروع ہوں گے

Leave a reply