کرونا کے اہم شخصیات پر وار۔ ایک اور وفاقی وزیر کو کرونا ہو گیا

0
39

کرونا کے اہم شخصیات پر وار۔ ایک اور وفاقی وزیر کو کرونا ہو گیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے.

انہوں نے اس سلسلے میں خود بتایا کہ میرا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اس بارے میں علامات ابھی تک کم ہیں کراچی سے کام کرتا رہوں گا.میں قرنطینہ میں چلا گیا ہوں. ادھر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان اور ساجد الیاس بھٹی کوروناوائرس کاشکار ہو گئے ہیں،دونوں ایڈیشنل اٹارنی جنرلز رپورٹ پازیٹوآ نے کے بعد قرنطینہ ہوگئے ہیں. اٹارنی جنرل آفس میں اٹارنی جنرل نے تمام اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح 2.02 فیصد ہوگئی ہے۔ کورونا سے جاں بحق 76 فیصد افراد کی عمریں 50 سال سے زائد ہیں۔ کورونا سے جاں بحق 72 فیصد کورونا مریض دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا تھے۔ کورونا سے جاں بحق افراد میں سے 91 فیصد کا انتقال اسپتالوں میں ہوا۔ اسپتالوں میں کورونا کے زیر علاج 58 فیصد مریضوں وینٹی لیٹرز پر ہیں

Leave a reply