حکومت کے غلط فیصلوں سے ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ، احسن اقبال
باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ غلط فیصلوں سے ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی، دو سال سے جی ڈی پی گروتھ مسلسل نیچے، ایٹمی ممالک کے لوگ وینٹی لیٹرز نہ ہونے پر مر رہے ہیں، جس گھر کا سربراہ کہے ملک دیوالیہ ہوچکا اس کا ساتھ کون دیگا ؟۔
احسن اقبال نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا آج چھوٹے سے چھوٹا کاروبار کرنے والا پیشیاں بھگت رہا ہے، احتساب کے ادارے کا مقصد صرف اپوزیشن کو ہراساں کرنا ہے، سی پیک بہترین تحفہ ہے جو صدیوں میں ایک بار ملتا ہے، نہیں معلوم معیشت بحالی کیلئے آنیوالی حکومت کو کتنا وقت لگے گا، ہم نے معیشت کو 5 سال میں سنبھالا، انہوں نے 2 سال میں فریکچر کر دیا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا ہمارے دور میں متعدد ممالک نے سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی، بجٹ کا حجم دیکھ کر بتائیں، کس قسم کی معیشت ہے، ٹیکس ریونیو اور گروتھ ریٹ پر حکومتی کارکردگی سے مطمئن نہیں، آپ موجودہ اخراجات کنٹرول نہیں کرسکتے، آپ ہر خالی جگہ قرض لے کر پوری کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے5سال میں10ارب کا قرضہ لیا،تو بجلی کےمنصوبے لگائے، موٹروےبنایا، ہم نے دس ہزار ارب کےقرضےلےکر ملک کے چپےچپےمیں ترقی کےجال بچھائے، موجودہ حکومت نےقرضے لے کر کیا ترقیاتی کام کرائے؟
احسن اقبال نے کہا کہ کسی ایک شعبے میں حکومت ایک سمت دینے میں کامیاب نہیں ہوئی، آج سرمایہ کار ملک سے باہر جارہےہیں ، حکومت نے ہر بزنس مین کو چور کہہ دیا ہے۔








