حکومت کے مالی خسارہ کم ہونے کے دعوے کی حقیقت سامنے آگئی
باغی ٹی وی : حکومت کے معیشت بہتری کے حکومت کے سار ے دعوے غیر حقیقی ثابت ہورہے ہیں. عوام سے دگنی پٹرولیم لیوی وصول کرنے مالی خسارہ گذشتہ مالی سال کے مقابلے زیادہ ریکارڈ کیا گیا. چھ ماہ کے اعداد و شمار سے یہ صورت حال سامنے آگئ
ہے .
جولائی سے دسمبر 2020 کے دوارن مالی خسارہ جی ڈی پی کے 2 اعشاریہ 5 فیصد کے برابر رہا، جبکہ گذشتہ مالی سال کے انہی چھ ماہ میں مالی خسارہ جی ڈی پی کے 2 اعشاریہ 3 فیصد کے مساوی تھا.
چھ ماہ مین حکومت نے قرض و سود کی ادائیگی پر 1475 ارب روپے خرچ کیے، دفاع کے لئے 487 ارب روپے کی رقم جاری کی گئی۔ رواں مالی سال میں اب تک حکومت نے گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں دگنی پٹرولیم لیوی وصول کی۔لیکن پھر بھی مالی خسارہ زیادہ رہا .
وزات خزانہ کے مطابق جولائی سے دسمبر 2020 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 275 ارب روپے وصول ہوئے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 131 ارب روپے وصول ہوئے تھے