حکومت مشکل وقت سے نکل آئی ، وزیر اعظم نے خوشخبری سنا دی

حکومت مشکل وقت سے نکل آئی ، وزیر اعظم نے خوشخبری سنا دی

باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق حکومت ملک پر بہت زیادہ قرضے چھوڑگئی۔ ان مشکلات کے باوجود ہم نے ملکی معیشت کو درست سمت پر لگایا۔ اگلے سال شرح نمو میں مزید اضافہ ہوگا. خوشخبری ہے کہ مشکل وقت سے ہمارا ملک نکل گیا ہے۔

زیارت میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پچھلے سال گروتھ ریٹ صفر اعشاریہ پانچ فیصد تھا، ہماری معیشت کا واقعی برا حال تھا، تاہم اب پچھلے ہفتے گروتھ ریٹ کے نئے اعدادوشمار سامنے آئے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا بلوچستان کو 700 ارب روپے کا سب سے بڑا پیکج دیا ہے، اب سڑکوں کا بھی پیکج دے رہے ہیں، جتنی بھی گنجائش ہوگی ہم بلوچستان کے لیے خرچ کریں گے، بلوچستان کے جو علاقے پیچھے رہ گئے ہیں ان پر توجہ دے رہے ہیں۔

انھوں نے کہا زیارت سیاحت کا حب بن سکتا ہے، جس سے مقامی لوگوں کو فائدہ ہوگا اور غربت کم ہوگی، ہم نے بھرپور کوشش کر کے کے پی میں بھی سیاحت کو فروغ دیا، پہلے لوگ پشاور چھوڑ کر اسلام آباد میں گھر لے رہے تھے، اب یواین ڈی پی رپورٹ ہے کہ سب سے زیادہ غربت میں کمی کے پی میں ہوئی۔

انھوں نے کہا بلوچستان کے ایم پی ایز اور وزیروں کو ایک چیز سمجھاناچاہتا ہوں، میں اگر اقتدار میں ہوں تو یا اپنے لیے یا قوم کے لیے پیسہ بنا سکتا ہوں، مہاتیر محمد کا کوئی لندن میں فلیٹ نہیں، سنگاپور کے وزیر اعظم کی بھی مئے فیئر لندن میں جائیدادیں نہیں، یہ ہوتا ہی نہیں ایک آدمی پیسہ چوری کر کے باہر لے جائے اور سمجھے کہ ملک ترقی کرے گا، ہماری اگلی حکومت میں بلوچستان مزید ترقی کرے گا۔

Comments are closed.