سرکاری ملازمین اس کام سے خبردار رہیں ، حکومت نے ایکشن لیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، حکومت نے سرکاری ملازمین کے بارے میں‌ایکشن لیتے ہوئے اہم حکم جاری کردیاہے. جس میں‌ کسی بھی سرکاری ملازم کو میڈیا . سوشل میڈیا ، ریڈیو یا کسی بھی ایسے نشریاتی فورم پر اپنے تجزیے ، خبریں اور میڈیا ٹاک سے منع کیا گیا ہے . گورنمنٹ کی جانب سے جاری سرکولر میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کا میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس طرح تبصرے تجزیے پیش کرنا سرونٹ رول 1964 کےمطابق غیر قانونی ہے . سرکاری ملازمین کسی میڈیا میں اپنی رائے اور تبصرے دینے کا مجاز نہیں ہیں صرف وہی شخص یہ کام کر سکتا ہے جس کو حکومت کسی کو مقرر کرے اور اس کی ذمہ داری لگائے.

واضح رہےکہ اس وقت یوٹیوب ، سوشل میڈیا، فیس بک ، ٹویٹر پر ہر کوئی اپنی ماہرانہ رائے دیتا دکھائی دے رہا ہے. اور بعض سرکاری ملازمین نے باقاعدہ چینل کھول چکے ہیںِ، حکومت نے اس فعل پر ایکشن لیتے ہوئے سختی سے منع کیا ہے اور سرکاری ملازمین کو اپنی ڈیوٹی دینے اور ذمہ داری پوری کرنے تک محدود کیا ہے.

Shares: