حکومت نے ملک کے بڑے بڑے اثاثے اور املاک گروی رکھ دیے
باغی ٹی وی : وفاقی کابینہ نے سرکاری املاک کے عوض ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سکوک بانڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی، بانڈز کے لئے قومی شاہراہیں اور ہوائی اڈے گروی رکھے جائیں گے۔ان میں اسلام آباد ایکسپریس وے، اسلام آباد پشاور موٹروے، پنڈی بھٹیاں لاہور سیکشن ،لاہور اور ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ شامل ہیں
وزارت خزانہ جو اثاثے بین الاقوامی اور مقامی قرض دہندگان کو بطور رہن دینا چاہتی ہے، ان اثاثوں کی فہرست میں سے اسلام آباد کا فاطمہ جناح پارک خارج کردیا گیا ہے۔ تاہم، وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق تین شاہراہوں ( موٹر ویز)، تین بین الاقوامی ہوائی اڈوں اور اسلام آباد ایکسپریس وے کو فہرست میں شامل کردیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ نے وفاقی کابینہ سے استدعا کی ہے کہ حکومت کی بجٹری پوزیشن کو سپورٹ کرنے اور اسلامی بینکاری کی صنعت کے فروغ کے لیے مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں اجارہ سکوک بانڈ جاری کرنے کا ارادہ ہے۔ ان معاملات پر وفاقی کابینہ آج ( منگل کو) فیصلہ کرے گی۔ اثاثے گروی رکھنے کے عوض لیا گیا قرض ، روایتی قرض کے مقابلے میں سستا ہوتا ہے۔








