حکومت نے پہلی بار اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت دینے کافیصلہ کرلیا

0
53

حکومت نے پہلی بار اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت دینے کافیصلہ کرلیا

باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف نے سمندر پار پاکستانیوں‌کے لیے اہم سہولت فراہم کردی . حکومت پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اوورسیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا، ملک میں براہ راست بینکنگ پیمنٹس اور سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

وزارت اوورسیز نے پاکستانی کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اوورسیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ زلفی بخاری نے "روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس” منصوبہ کو حتمی شکل دے دی۔ اسٹیٹ بینک سمیت تمام کمرشل بینکوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کر لی گئی۔

بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن واپس آئے بغیر مکمل آپریشنل بینک اکاؤنٹ کھلوا سکیں گے جس کیلئے بنیادی معلومات اور دستاویز آن لائین فراہم کرنا ہوں گی۔ اوورسیز ہم وطنوں کو پاکستانی بینکنگ کا جدید ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم فراہم کیا جائے گا، فنڈز ٹرانسفر، بل پیمنٹ اور ای کامرس سمیت تمام بنیادی بینکنگ سروسز بھی دستیاب ہوں گی۔

منصوبے کے تحت اوورسیز پاکستانی اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرنے کے اہل ہوں گے، بینکوں کی جانب سے فکس ڈیپازٹ پراڈکٹس کی آفرز سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔ رہائشی یا کمرشل پراپرٹی کی خریداری کیلئے براہ راست ٹرانزیکشن کی سہولت مل سکے گی۔اووسیز پاکستانی اپنی مرضی سے مقامی یا فارن کرنسی میں اکاؤنٹ کھلوا سکیں گے اور جس وقت چاہیں اپنا سرمایہ بغیر پیشگی اجازت نکال سکتے ہیں۔

اس سے پہلے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا مکمل ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، ہمیں کٹھن حالات میں ہم وطنوں کی مشکلات کا مکمل احساس ہے، وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ پاکستانی مزدوروں کو سہولتیں دی جائیں۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا پاکستانی محنت کشوں کو دوبارہ ورک فورس کا حصہ بنایا جائے گا، ان کی محفوظ وطن واپسی کے ساتھ روزگار کی فراہمی بھی حکومت کی ترجیح ہے۔

Leave a reply