حکومت اس دن سے ڈرے جب عوام ان کا گریبان پکڑیں‌ گے، شیری رحمان

باغی ٹی وی : ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر پیپلز پارٹی نے شدید مزمت کی ہے. اس سلسلے میں شیری رحمان نے کہا کہ ادویات کی قیمتون  مین اضافہ انتہائی تشویش ناک ہے،

حکومت ادویات مافیہ کے سامنے سر جھکائے کھڑی ہے، زندگی بچانے کی 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ تباہی سرکار کی کابینہ کا ہے،
آپ کے پاس ہر مسئلے کا حل قیمتیں بڑھانا ہے،کیا آپ کے پاس ادویات کی قلت کا حل قیمتوں میں اضافہ ہے؟

قیمتوں میں 262 فیصد اضافہ کرتے وقت آپ کا ضمیر نہیں جاگا؟ عام آدمی دو وقت روٹی کے لئے پریشان ہے، آپ لوگوں سے زندگی بچانے کی ادویات بھی چھین رہے،آپ کے اقدامات ظلم کی انتہا ہے،

اس دن سے ڈرے جب عوام آپ کا گریبان پکڑے گے،

Shares: