ہمیں‌ گرفتار کرلیا گیا تو بی ٹیم کام کرے گی، احسن اقبال

0
91

ہمیں‌ گرفتار کرلیا گیا تو بی ٹیم کام کرے گی. احسن اقبال

باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر ہماری ٹیم اے کو گرفتار کر لیا گیا تو ہماری ٹیم بی بھی موجود ہے، اگر انہیں بھی حراست میں لے لیا گیا تو عوام ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنان کو معمولی نہ سمجھا جائے ان کی تربیت سخت دور میں ہوئی ہے۔

میزبان شفا یوسفزئی اور اویس منگل والا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگی پلانز کو وقت کے مطابق عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا حکومت کے ساتھ بات چیت کا تجربہ ناکام رہا، وزیراعظم کسی بھی قومی معاملے پر اپوزیشن سے بات کرنے کو تیار نہیں۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے کہا کہ وزیر اعظم سمجھتے ہیں وہ خود اکیلے ہی یہ بوجھ اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے لیکن حکومت خاموش ہے، نوازشریف کی گزشتہ روز کی تقریر عوامی معاملات اور مشکلات سے متعلق تھی۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نوازشریف ہماری رہنمائی کے لیے ہمیشہ موجود رہتے ہیں، خواجہ آصف کی آ صف زرداری سے متعلق بیان پر معذرت اچھی بات ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے معافی مانگ لی ہے۔

نواز شریف کے منہ سے نکلا ہوا ہر لفظ، ہر جملہ پارٹی کیلئے مقدّس اورمقدّم ہے: احسن اقبال نے عقیدہ بیان کردیا

Leave a reply