امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ہم پاکستان پر مشکل کی اس گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں-
باغی ٹی وی :پاکستان میں حالیہ سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع ، فصلوں، مویشیوں اور انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان سمیت وسیع پیمانے پر ہونے والی تباہی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان تباہ کن سیلاب سے دوچار ہے، ہم اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
امریکی سیاسی رہنماؤں کا پاکستان میں حالیہ سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی
اپنے ایک بیان میں انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا یوایس ایڈ کے ذریعے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے خوراک، پانی اور پناہ گاہوں کیلئے پاکستان کو 30 ملین ڈالرفراہم کررہا ہے۔
امریکی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ ڈیرک شولے جوکہ امریکی وزیر خارجہ کےسینئر پالیسی ایڈوائزر بھی ہیں نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے
اپنے ٹوئٹ میں امریکی انڈر سیکریٹری ڈیرک شولے نے کہا کہ وہ حالیہ سیلاب کے نتیجے میں پاکستان میں ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع و دیگر نقصانات اور ان کے اثرات پر بہت غمزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں-
امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رینکنگ ممبر سینیٹر جم رِش نے بھی سسیلاب زدگان سے ہمدردی کا اظہار کیا,اپنے ٹویٹ میں سینیٹر رِش نے کہا کہ ہم اس موقع پر پاکستان جوکہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نبردآزماء ہے کے ساتھ ہیں۔ ہم سیلاب متاثرین کے لئے دعا گو ہیں۔
مشکل وقت میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کریں گے، صدرمتحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید
علاوہ ازیں دیگر امریکی رہنماؤں بشمول سینیٹر ٹیڈ کروز اور کانگریس وویمن شیلا جیکسن نے بھی سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔
دریں اثنا وزیراعظم شہبازشریف سے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید نے ٹیلی فونک رابطہ کیاوزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو پاکستان میں سیلاب کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا، جس سے تقریباً 33 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں، 1162 کے قریب ہلاک اور 3554 زخمی ہوئے ہیں۔
وزیر اعظم نے ایک بار پھر متحدہ عرب امارات کی طرف سے فراہم کی جانے والی سیلاب متاثرین کیلئے بروقت امداد اور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور امارات ہلال احمر اور خلیفہ بن زاید فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی تعریف کی۔
عزت مآب شیخ محمد بن زاید نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور اس مشکل وقت میں متاثرین کی ہر ممکن مدد کی پیشکش کی۔