‏ہم بھی جان کی بازی لگاکر “مظلومین” کےساتھ کھڑے ہوں گے، لیکن وہ شاہ رُخ جتوئی کیس کی طرح شاہزیب کےگھر والوں نے معاف کر دیا تو؟ اقرار الحسن

0
63

‏ہم بھی جان کی بازی لگاکر “مظلومین” کےساتھ کھڑے ہوں گے، لیکن وہ شاہ رُخ جتوئی کیس کی طرح شاہزیب کےگھر والوں نے معاف کر دیا تو؟ اقرار الحسن
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق معروف اینکر پرسن اقرارالحسن نے کہا ہے کہ ہم بھی جان کی بازی لگاکر “مظلومین” کےساتھ کھڑے ہوں گے،انصاف انصاف کےنعرے لگائیں گے،سڑکوں پر نکلیں گے، بڑے، بااثر افراد کی دشمنیاں بھی مول لیں گے، لیکن وہ شاہ رُخ جتوئی کیس کی طرح شاہزیب کےگھر والوں نے معاف کر دیا تو؟ خیر دو دن کھیل لیتے ہیں #ٹھیکیدارکی_بیٹی۔ پھر کچھ اور سہی !
https://twitter.com/iqrarulhassan/status/1265753712183652353?s=08

اسی طرح ایک ٹویٹ کرتے ہوئے اقرالحسن کا کہنا تھا

واضح ‌رہے کہ واضح رہے کہ پولیس نے کاروائی کا اعلان کرتے ہوئے ملک ریاض کی بیٹی آمنہ عثمان زوجہ ملک عثمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ،ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ تھانہ ڈیفینس سی لاہور میں درج کیا گیا ہے

اس مقدمے میں آمنہ عثمان ملک ، اورملک ریاض کی بیٹیوں کومورد الزام ٹھہرایا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہےکہ عظمیٰ خان لاہور میں اپنی رہائش گاہ میں موجود تھیں کہ آمنہ عثمان ملک اورملک ریاض کی دونوں بیٹیاں مسلح گارڈز کے ساتھ اس کے گھرمین گھس آئیں اورتشدد کرنے کے ساتھ ساتھ برا بھلا بھی کہا ، عظمیٰ خان کی طرف سے اس درخواست میں کہا گیا ہےکہ آمنہ عثمان ملک نے اسکو دھمکیاں بھی دیں ہیں

ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ ملک ریاض کی بیٹیاں طاقت کے بل بوتے پرہمارے گھرآئیں اورآتے ہی ہمیں تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا گیا تھا

Leave a reply