ہم نے کسی ٹینکر پر کوئی ڈرون حملہ نہیں کیا، ایران نے پینٹاگون کا الزام مسترد کر دیا

ایران کی جانب سے کسی ٹینکر پر کوئی ڈرون حملہ نہیں کیا گیا
0
153
israel

بحر ہند میں کیمیائی مواد سے بھرے ٹینکر پر ڈرون حملہ ہوا تھا جس کا الزام امریکا نے ایران پر عائد کیا تھا-

باغی ٹی وی: امریکی امور دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ بحر ہند میں دوران سفر ایک کیمیائی مواد سے بھرے ٹینکر پر ایران سے ڈرون حملے کی کوشش کی گئی ہے کہا گیا تھا کہ یہ حملہ ایران کی طرف سے ڈرون کے ذریعے کیا گیا ہے جس میں فی الوقت کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہِیں ملی ہے، سینٹ کام ٹینکر سے مسلسل رابطے میں ہے جو بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی کوشش میں ہے-

پینٹاگون کے مطابق ، لیبیائی پرچم بردار جاپانی اور ولندیزی کمپنی کے حامل شیم پلوٹو نامی اس ٹینکر پر آج صبح بحر ہند میں ساحل سے 370 کلومیٹر دور ڈرون حملے کی کوشش کی گئی ۔

چین اور روس نے دوطرفہ تجارت میں امریکی ڈالر کو مکمل طور …

سینٹ حکام کا کہنا ہے کہ سال 2021 سے اب تک ایران نے تجارتی بحری جہازوں پر سات بار حملے کیے ہیں اس ٹینکر پر حملے ی کی ایران نے تردید کی ہے جو سعودی عرب سے بھارت جا رہا تھا ،ایرانی حکام نے کہا کہ ایران کی جانب سے کسی ٹینکر پر کوئی ڈرون حملہ نہیں کیا گیا-

دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو ایندھن اور دیگر مصنوعات کی فراہمی کو روکیں، تہران میں خوزستان اور کرمان صوبوں کے عوام سے ملاقات کے دوران آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ مسلم ممالک کو اپنی حکومتوں سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ اسرائیل کی امداد بند کریں اور اس کے ساتھ تعلقات منقطع کریں۔

یاد رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز ایک ڈرون حملے میں مبینہ طور پر بھارت کے ساحل کے قریب ایک بحری جہاز کو نقصان پہنچا ، جبکہ امریکا نے جمعہ کے روز الزام عائد کیا تھا کہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملوں کی منصوبہ بندی میں ایران ملوث رہا ہے، جس سے عالمی جہاز رانی میں خلل پڑا ہے۔

سال 2024 میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے امکانات ،ورلڈ گولڈ کونسل

ایران کے سپریم لیڈر نے غزہ جنگ کے تناظر میں مزید کہا کہ امریکا بے شرمی سے جنگ بندی کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کر رہا ہے اور مغربی تہذیب کا چہرہ بے نقاب کر رہا ہے،اسرائیل ایک دن زمین سے مٹا دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ انشا اللہ یہ وعدہ مستقبل کے یقین میں سے ایک ہے نوجوانوں، اس دن کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے، خدا کی مدد اور طاقت کے ساتھ اور خدا کی اجازت اور جلال کےساتھ، یہ ہو جائے گا، اور انشا اللہ، مجھے امید ہے کہ آپ نوجوان اس دن کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے فلسطینی قوم کی سب سے بڑی فتح یہ ہے کہ انہوں نے مغرب اور امریکا کو بدنام کیا اور انسانی حقوق کے ان کے جھوٹے دعوؤں کو دنیا کے سامنے اشکار کیا۔

واضح رہے کہ زیر محاصرہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کے آغاز سے اب تک ایرانی نواز حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے ۔

انڈونیشیا نکل پروسیسنگ پلانٹ میں دھماکہ،13 افراد ہلاک،39 زخمی

Leave a reply