ہم سب کو زندگی میں زوار جیسے دوست کی ضرورت ہے زوار کی لازوال زندگی کی کہانی

ہم سب کو زندگی میں زوار جیسے دوست کی ضرورت ہے ، زوار کی لازوال قربانی کی کہانی جو پاکستان ٹویٹر پر ٹرینڈ کر رہی ہے-

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دعا نامی ٹویٹر صارف نے اپنے ٹویٹ میں کے ایف سی فوڈ اور اپنے زوار نامی دوست کی چیٹ شئیر کی – چیٹ میں زوار کی دوست زوار کو بتاتی ہیں کہ اسے بھوک لگ رہی ہے جس پر زوار اسے فوڈ پانڈہ پر آئی ڈیلز کے بارے میں بتاتے ہوئے کہتا ہے کہ وہاں سے کھانا منگوا لے-

زوار کی اس بات پر اس کی دوست اس سے کھانا کھلانے کی فرمائش کرتی ہے جس پر زوار اس کو اور اس کے گھر والوں کھانا بھیجنے کے لیے اس کے گھر کا ایڈریس مانگتا ہے پھر چیٹ میں زوار نامی صارف کھانے کا آرڈر کر کے اپنی دوست کو کہتا ہے بھئج رہاہوں سب کے لئے کھانا تھوڑی دیر تک آ جائے گا-

دعا نامی صارف نے تصویر شئیر کرتے ہوئے اپنے دوست زوار کو یاد کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آپ سب کو اپنی زندگی میں زوار جیسے دوست کی ضرورت ہے-

دعا نامی صارف کی اس پوسٹ پر صارفین دلچسپ اور تنقید بھرے تبصرے کر رہے ہیں


اقصی نامی صارف نے لکھا کہ میرے والدین مجھے بھون کے کھا جاتے اگر ایسی کوئی رینڈم ڈلیوری آتی تو اور جو لے کر آتا اس سے سوال جواب کرتے کہاں سے آیا کس نے بھیجا پیسے کس نے دی اور آرڈر کب ہوا سیسے والدین جینئیس ہیں اور میرا یقین ہے کہ والدین کو ایسے ہی ہونا چاہیئے-

https://twitter.com/iam_sawairaa/status/1269586992897105920?s=20
سویرا نامی صارف نے لکھا صحیح ہے بھئ خود بھی حرام کھاؤ ماں باپ اور بہن بھائیوں کو بھی حرام کھلاؤ مزے ہیں باجی کے تو-


ایک صارف نے لکھا کہ گھر والے تو بہت خوش ہوئے ہوں گے کہ بیٹی کے بوائے فرینڈ بے کھانا بھیجا ہے-


ایک صارف نے لکھا کہ لرکیو مہربانی کرف کے اپنی عزت کا خیال کر لو کچھ-


سندنس نامی صارف نے لکھا کہ بہن۔۔۔امی ابو بہن بھائی نہیں ہیں کیا۔۔۔جو غیروں سے بھیک مانگ رہی ہو۔۔۔


مریم طاہر نامی صارف نے لکھا کہ میں میری زندگی میں میرا اپنا زوار چاہتی ہوں


خرم نصیر نے لکھگا ہ زوار ان کو کے ایف سی کھلاتا جائے گا اور ان کے بچے گود میں کوئی کھلاتا جائے گا-


میرے دوست مجھے مفت چاکلیٹ بھی نہیں دیتے ایک زوار مجھے بھی دو-

Comments are closed.