ہم وہ نہیں کہ امریکا اور روس کے بیچ پھنس کر رہ جائیں، ترکی

0
40

ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ترکی ایسا ملک نہیں ہے جو امریکا اور روس کے درمیان پھنس کر رہ جائے

تفصیل کے مطابق : وز یرِ خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ متحدہ امریکہ اور روس نے شمالی شام کے لیے طے پانے والی مطابقت پر پوری طرح عمل درآمد نہیں کیا۔

جناب چاوش اولو نے ترک گرینڈ اسمبلی کے منصوبہ بندی و بجٹ کمیشن سے خطاب میں بتایا کہ "کیا انہوں نے ابتک مطابقت کے مطابق کاروائیاں کی ہیں ، جی نہیں۔ لیکن ان پر عمل پیرا ہونا لازمی ہے۔”

چاوش اولو نے بتایا کہ” علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم وائے پی جی/PKK کے شمالی شام سے صفائے کے بارے میں کہا کہ "اگر ہم کسی نتیجے تک نہ پہنچ سکے تو جیسا کہ ہم نے امریکہ کے ہمراہ کوشش کے بعد واحدانہ طور پر عسکری کاروائی شروع کی تھی، ہم ایک بار پھر موقع محل کے مطابق حرکت کریں گے۔”

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترکی ، امریکہ اور روس کے مابین پھنس کر رہ جانے والا ایک ملک نہیں ہے، ہماری جانب سے وضع کردہ متنوں پر مذاکرات کرتے ہوئے مطابقت قائم ہوئی یا پھر مشترکہ بیانات جاری کیے گئے۔ ہم نے ان دونوں ممالک کے ساتھ 5 دنوں کے اندر سمجھوتہ طے کیا ہے۔ کیا انہوں نے ابتک اس سمجھوتے پر پوری طرح عمل درآمد کیا ہے ، ہر گز نہیں۔

Leave a reply