جی یو آئی ایف کا کہنا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا نظریہ مختلف ہے اور یہی وجہ ہے ہم ایک نہیں ہوسکتے ہیں فلحال کیونکہ ہمارے نظریات اور ان کے نظریات میں زمین آسمان کا فرق ہے جبکہ جمعت کے رہنماء کا کہنا تھا کہ جیتنے کے بعد مل کر حکومت بنانا اور بات ہے مگر الیکشن میں مقابلہ ہونا چاہئے۔
علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ نہیں معلوم پیپلزپارٹی دوسروں پر کیوں تنقید کررہی ہے، نگراں وزیراعلیٰ مقبول باقر کا بہت احترام کرتا ہوں، ہمارے جلوسوں پر دہشت گرد حملے ہورہے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ جے یو آئی کو لیول پلئینگ فیلڈ نہیں مل رہی، سندھ میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا نظریہ مختلف ہے، سندھ میں ایم کیوایم، جے ڈی اے، ن لیگ کے ساتھ اتحاد بنائیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
جی سی سی نے 14 سال بعد پاکستان کے ساتھ معاہدہ کیا . وفاقی وزیر برائے تجارت
تیل کی پیداوار میں ایک ملین بیرل یومیہ کمی کا اعلان
کپاس کی پیداوار میں 71 فیصد اضافہ
ڈالر، ایک روپے سے زائد کمی کے بعد 284.70 روپے پر آ گئی
تاہم اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ سیاستدانوں نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا، چیئرمین پی ٹی آئی پر ن لیگ نے کوئی مقدمہ نہیں بنایا، نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر ہوگی، نوازشریف کو حفاظتی ضمانت مل جائے گی اور خلیل طاہر سندھو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ن لیگ کے خلاف الیکشن لڑنا ہے، لیول پلئینگ فیلڈ کی بات کرنا پیپلزپارٹی کی مجبوری ہے، نوازشریف کی تقاریر دنیا بھر میں سنی جائیں گی۔








