کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جانتے ہیں ہمارے بغیر صرف حکومت ہی نہیں بلکہ اپوزیشن بھی کمزور ہے-
باغی ٹی وی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کراچی پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی کےمقابلے میں آج ایم کیو ایم ایک بار پھرنکھرکر سامنے آرہی ہے، ہماری اہمیت کا اندازہ ایوان کے نشستوں سے نہیں لگایا جاسکتا ہے، ہمارے بغیر صرف حکومت ہی نہیں بلکہ اپوزیشن بھی کمزور ہے۔
وفاق نےقاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دائردرخواست واپس لینےکیلئےمتفرق درخواست دائرکردی
پی ٹی آئی سے رابطوں کے حوالے سے خالد مقبول کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم جمہوریت پرپختہ یقین رکھنےوالی جماعت ہے لیکن مکالمے کے سب سے زیادہ مخالف عمران خان ہی رہے ہیں ہم غداری کے سرٹیفکیٹ کو تمغے سمجھتے ہیں، جب پیپلز پارٹی پر مشکل آتی ہےتو وہ سندھ کارڈ کھیلتی ہے۔
چیف جسٹس سمیت تینوں ججوں کے خلاف ریفرنس زیر غور ہے،وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ
خالد مقبول کا کہنا تھا کہ شہر کراچی کی مردم شماری پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا،زرداری سمیت جسٹس (ر) گلزاربھی کہہ چکے کہ کراچی کی آبادی 3 کروڑ سے زائد ہے لیکن اب مردم شماری ختم ہونے کو ہے اور کراچی کی آبادی 84 لاکھ تک بتائی جارہی ہےسوال تو یہ ہے کہ جس شہر سے لوگ آرہے ہیں وہاں کی آبادی بڑھ رہی ہے لیکن جہاں رہائش اختیار کررہے ہیں وہاں آبادی کی شرح کم دکھائی جارہی ہے۔