![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/09/WhatsApp-Image-2020-07-05-at-11.33.40-AM.jpeg)
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے بھی وزیراعظم عمران خان سے بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا-
باغی ٹی وی : لاہور موٹر وے پر خاتون کے ساتھ ہونے والی اجتماعی زیادتی کے افسوسناک واقعے نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے عوام کے ساتھ حکومت اور شوبز کی معروف شخصیات بھی اس حادثے پر آواز اٹھارہی ہیں اور ملزمان کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کررہی ہیں-
Why this system needs us to protest everytime to take actions? @ImranKhanPTI
— Sajal Ali (@Iamsajalali) September 10, 2020
اسی حوالے سے سجل علی نے بھی اپنا ایک سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ موجودہ نظام کو ہمیشہ کسی بھی ایکشن کیلئے بروقت احتجاج کی کیوں ضرورت پیش آتی ہے؟
ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ہماری عوام کب تک اس خوف کا سامنا کرے گی اب تو ہمارے بچے، خواتین اور یہاں تک کہ جانور بھی جنسی زیادتی سے محفوظ نہیں ہیں ایسے کب تک چلتا رہے گا-
— Sajal Ali (@Iamsajalali) September 10, 2020
اداکارہ نے لکھا جب تک بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کو سرعام پھانسی نہیں دیں گے تو کچھ بھی تبدیل نہیں ہوگا
اپنی پوسٹ کے آخر میں سجل علی نے ایسے مجرموں کو سرعام دینے کا مطالبہ کیا-