ہمارے بیٹے کو پولیس نے گولی ماری، لواحقین، نوجوان نے خودکشی کی، پولیس ترجمان! معاملہ الجھ گیا

0
98

بھیرہ میانی تصور اقبال ولد محمد اشرف قوم مہیڑ رکشہ ڈرائیور جو گولی لگنے سے ہلاک ہوا تھا لواحقین کا کہنا ہے ک گولی پولیس نے ماری لواحقین نے لاش تھانہ میانی کے سامنے رکھ ک احتجاج ریکارڈ بھی کروایا مقتول کے بھائی صفدر کا کہنا تھا ک اس کے بھائی کا کوئی کریمنل ریکارڈ تھانے میں نہیں بے قصور قتل کیا گیا اور اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی جبک ترجمان پولیس تھانہ میانی کا کہنا ہے یہ خودکشی کا معاملہ ہے ، ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے ایس ڈی پی او بھلوال سے وقوعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی پولیس کی ابتدائی اطلاع کے مطابق تصور اقبال ولد محمد اشرف قوم مہیڑ نے اپنی چھاتی پر اپنی ہی بندوق12بور سے فائر کرکے خودکشی کرلی موضع نانووینس کے نمبردار مختار احمد ولد محمد حیات کی اطلاع پر پولیس نے حسب ضابطہ کاروائی شروع کر دی ہے متوفی تصور کی نعش برائے ڈاکٹری معائنہ آر ایچ سی میانی بھجوائی گئی ہے ہماری اعلی حکام سے گزارش ہے ک لواحقین کے ساتھ انصاف کیا جائے اور میریٹ پر انکوائری کروائی جائے
( باغی ٹی وی رپورٹر وقاص )

Leave a reply