ہم نے جو کام کیا وہ بھی نہ ہوتا تو آج لوڈ شیڈنگ کتنی ہوتی ، شاہد خاقان عباسی نے بتایا
ہم نے جو کام کیا وہ بھی نہ ہوتا تو آج لوڈ شیڈنگ کتنی ہوتی ، شاہد خاقان عباسی نے بتایا
باغی ٹی وی :مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سب سے سستی بجلی بنانے والا پلانٹ ہمیشہ پہلے چلایا جاتا ہے،ٹرانسمیشن کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، بتایا جائے آج کیوں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، کیوں گیس کے پلانٹ بند ہیں،
سابق وزیر اعظم کا کہناتھا کہ آج مہنگا فرنس آئل خریدا جارہا ہے،ایل این جی کی پلاننگ نہ ہونے کی وجہ سے آج فرنس آئل امپورٹ کررہے ہیں، اگربجلی زیادہ بنائی گئی توپھرلوڈشیڈنگ کیوں ہورہی ہے؟نیشنل پاورکنٹرول سینٹرمیں نوازشریف دورکےپلانٹ چل رہےہیں،
ان کا کہنا تھا وزرا جھوٹ پرجھوٹ بول رہے ہیں،نکالے گئے وزیرنے کہا ٹرانسمیشن کاکوئی نظام نہیں،7گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کیوں کی جارہی ہے،ایل این جی نہ ہوتی تو 16گھنٹےکی لوڈشیڈنگ ہوتی،بات نااہلی کی نہیں کرپشن کی ہورہی ہے.ایل این جی کی شارٹیج کرکےمہنگافرنس آئل خریداجارہاہے، ایل این جی کےحوالےسےوزرانےپلاننگ نہیں کی،