کامران شاہد کی فلم ہوئے تم اجنبی کا ٹریلر لانچ کر دیا گیا

اینکر پرسن کامران شاہد نے گزشتہ روز لاہور میں اپنی فلم ہوئے تم اجنبی کا ٹریلر لانچ کیا. اس فلم کے زریعے کامران شاہد نے ڈائریکشن کی دنیا میں قدم رکھا ہے. تقریب میں محمل سرفراز ، حفیظ اللہ نیازی ، مجیب الرحمان شامی ، میکال ذوالفقار ، شمعون عباسی ، سہیل احمد ، شفقت چیمہ ، محمود اسلم نے شرکت کی. فلم سے جڑی کاسٹ نے میڈیا بریفنگ دی اور ٹریلر لانچنگ کا شاندار اہتمام کیا گیا.تقریب کی میزبانی کے فرائض فاروق حسن نے انجام دیئے ۔ فلم میں مرکزی کردار میکال ذوالفقار نے ادا کیا ہے. اس فلم میں سہیل احمد ایک منفرد کردار میں نظر آئیں گےجبکہ محمود اسلم نے شیخ مجیب الرحمان کا کردار ادا کیا ہے. فلم کی ڈائریکشن تو کامران شاہد نے کی ہی ہے لیکن سکرپٹ بھی انہوں نے خود ہی لکھا ہے. کہانی سقوط ڈھاکہ

کےپس منظر میں بنائی گئی ہے جبکہ شاہد فلمزکے زیر سایہ بننے والی اس فلم میں سب سے زیادہ دلکش رومانوی کہانیوں میں سے ایک غیر معمولی فلیش بیک ناظرین کے لئے پیش کیا گیاہے۔ ہوئے تم اجنبی میں 9 گانے شامل کئے گئے ہیں. ٹائٹل سانگ علی ظفر نے گایا ہے. فلم پاکستان بھر میں مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کی جانب سے ریلیز کی جا رہی ہے جسے عیدالفطر کے موقع پر ملک کے تمام سینما گھروں میں عام نمائش کیلئے پیش کیا جا ئے گا۔پہلی بار ٹریلر لانچ کے موقع پر 12 منٹ کی فلم کے مختلف سینز بھی دکھائے گئے.

Comments are closed.