ہولی کا تہوار بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ دیتا ہے۔ عثمان بزدار

0
41

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کے ہولی کا تہوار بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ دیتا ہے۔خوشیوں کے تہوار مل کر منانے سے یگانگت، محبت اور باہمی تعلقات کو فروغ ملتا ہے۔ اگر ہم ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونگے تو بھائی چارے، محبت اور امن کا پیغام عام ہو گا۔ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل تحفظ اور مذہبی آزادی حاصل ہے۔ہندو برادری سمیت تمام اقلیتیں پاکستان کے برابر کے شہری ہیں۔ پاکستان میں بسنے والے مسلمان، سکھ، ہندو،مسیحی، پارسی سمیت تمام مذاہب کے لوگ اس ملک کے شہری ہیں۔ پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری نے ملک کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری ہمارے لئے قابل احترام ہے۔ اقلیتوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرکے قومی دھارے میں شامل کیا گیا ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہو کر بھائی چارے اور امن کا پیغام عام کرنا ہے۔ آج کے دن محبت، تحمل، برداشت اور رواداری کے پیغام کو عام کرنے کا عہد کرناہے۔

Leave a reply