اسلام آباد:چھٹیان ختم کی جائیں یا بڑھائی جائیں :رائے کےلیے وزرائے تعلیم کانفرنس طلب ،اطلاعات کے مطابق موسم گرما کی چھٹیوں کے معاملے پر بین الصوبائی وزرا ئےتعلیم کانفرنس طلب کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس بدھ کو منعقد ہو گی جس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔
کانفرنس میں موسم گرما کی چھٹیوں کو 14 اگست تک بڑھانے کی تجویز پرغور ہو گا۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نےیکم اگست سے اسکول کھولنے کا اعلان کررکھاہے تاہم حتمی فیصلہ بین الصوبائی وزرا ئےتعلیم کانفرنس کےاجلاس کے بعد ہو گا۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے اس اہم اجلاس میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کوسامنے رکھتے ہوئے فیصلے کیے جائیں گے