ہولی کے تہوار پر شاہ رخ خان کی فلم کے گانے یہ جو دیس ہے تیرا سوادیس ہے تیرا کے ذریعے بھارت میں امن کا پیغام

0
46

شاہ رخ خان کی فلم سوادیش کے گانے سے ہندوؤں کے ہولی کے مقدس تہوار کے موقع پر ایک نئی ویڈیو اور امن کے پیغام کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے

باغی ٹی وی: شاہ رخ خان کی فلم سوادیش کے گانے سے ہندوؤں کے ہولی کے مقدس تہوار کے موقع پر ایک نئی ویڈیو اور امن کے پیغام کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اس کی ویڈیو میں بھارت کے موجودہ پیش نظر حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے امن محبت اور بھائی چارے کا درس دیا اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اس ملک بھارت کے لئے جتنے ہندو اہم ہیں اتنے ہی مسلمان اور دوسری اقلیتی قومیں ا ہمیت رکھتی ہیں ان سب کے ساتھ ہی ملکر ہی بھارت ایک مکمل ملک ہے


ہولی کے تہوار پر جاری کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہندو جوڑا ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر ہولی منا رہا ہے پھینکا جانے والا سرخ رنگ ایک مسلمان جوڑے پر پڑ جاتا ہے جس سے وہ غصے میں آجا تا ہے اس سے پہلے کہ وہ کچھ کہے ہندو لڑکا اس سے سوری کرتا ہے اور اسے کتھئی رنگ دیتے ہوئے اپنے ساتھ ہولی منانے کی دعوت دیتا ہے اورایک دوسرے کےمنہ پر رنگ لگاتے ہیں یہ دیکھتے ہوئے ہندو لڑکی بھی مسلمان لڑکی کے منہ پر سبز رنگ لگاتی ہے

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا دکھائی دیتا ہے ہمارا جھنڈا سبز اور سیفرون رنگوں کے بغیر نامکمل ہے ہم سب کے ساتھ ہمارا ملک ہے نفرت بند کیجئے اور محبت پھیلایئے

ویڈیو کا اختتام ہندو مسلم کے ملکر ہولی کی مبارکباد دنیے پر ہوتا ہے

یہ گانا شاہ رخ کی فلم سوادیس کا ہے اس کو کمپوز اے آر رحمن نے کیا ہے

واضح رہے کہ گذشتہ برس سے بھارت میں سی اے اے قانون پاس ہونے کے بعد سے صورتحال کافی کشیدہ ہے مختلف شہروں میں جلوس نکالے جا رہے ہیں اور ہندو مسلم فسادات جاری ہیں صورتحال پچیدہ تب ہوئی جب ڈونلڈ ٹرمپ بھارت میں دورے پر آئے تو اس دوران ہندو توا نے بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی میں مسلمانوں پر حملے کر دیئے مساجد جلائیں اور سر عام پولیس اور ہندو عوام نے نہتے مسلمانوں پر تشدد کیا

بالی وڈ خانز بھارتی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کریں

Leave a reply