ہالی وڈ اداکارآرنلڈ شوازینگرکی آسٹرین ورلڈ سمٹ میں پی ایم عمران خان کو شرکت کی دعوت

ہالی وڈ کے معروف اداکار آرنلڈ شوازینگر نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو آسٹرین ورلڈ سمٹ میں شرکت کی دعوت دے دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہالی وڈ کے معروف اداکار آرنلڈ شوازینگر نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو آسٹرین ورلڈ سمٹ میں شرکت کی دعوت دے دی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے ایک ویڈیو شیئر کی جس پر عنوان لکھا کہ آرنلڈ شوازینگرکی آسٹرین ورلڈ سمٹ میں پرائم منسٹرعمران خان کو شرکت کی دعوت


ڈاکٹر ارسلان خالد ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ دنیا ماحولیاتی تبدیلی سے ہونے والے مسائل سے بچنے کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو تسلیم کررہی ہے اور وزیر اعظم عمران خان کو آسٹریا ورلڈ سمٹ میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے تاکہ وہ عالمی رہنماؤں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کی ترغیب دیں

ہالی ووڈ کی مشہور فلم ٹرمینیٹر سے شہرت پانے والے آرنلڈ شوازینگر کافی عرصے سے تحفظ ماحولیات کے لیے متعدد مہمات کا حصہ رہے ہیں وہ اکثر و بیشترایسی ویڈیوز اور پیغامات بھی جاری کرتے رہتے ہیں جن میں وہ تحفظ زمین اور ماحول کی جانب دوسروں کی توجہ راغب کرتے دکھائی دیتے ہیں

جب کہ آرنلڈ کو ماحولیاتی تحفظ کے لیے خدمات انجام دینے پر فرانسیسی اعزاز لیجنڈ آف آنرز سے نوازا جاچکا ہے

خیال رہے کہ آرنلڈ شوازینگر 2003 سے 2011 تک امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر بھی رہ چکے ہیں

Comments are closed.