فلم باربی متحدہ عرب امارات کے سینما گھروں میں10 اگست کو ریلیز ہوگی

عوام نے ٹکٹ کی خریداری بھی شروع کردی ہے
hollywood film barbie

ہالی وڈ فلم باربی نے پوری دنیا میں دھوم مچا رکھی ہے ، سوشل میڈیا پر ہر طرف اسی کے چرچے ہیں ، ہالی وڈ ہو یا بالی وڈ، ایکٹرز باربی کے فیور میں مبتلا ہیں.اور پنک رنگ کے ڈریس پہن کر تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کررہے ہیں. اس فلم کے بارے میں اطلاعات یہ ہیں کہ اب اسے متحدہ عرب امارات میں بھی ریلیز کیا جائیگا . فلم 10اگست سے سینما گھروں میں دکھائی جائے گی اور اس حوالے سے عوام نے ٹکٹ کی خریداری بھی شروع کردی ہے۔ فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ متحدہ عرب امارات کی میڈیا کونسل کی منظوری کے بعد سامنے آئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی میڈیا کونسل نے میڈیا مواد کے معیارات اور ملک میں عمر کی حد بندی کے مطابق ضروری طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد باربی فلم کو متحدہ عرب امارات کے لائسنس یافتہ سینما گھروں میں نمائش کی منظوری دی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق” فلم کی ریلیز نامعلوم وجوہات کی بنا پر روک دی گئی تھی ”. کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم اب تک دنیا بھر میں 800ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔فلم جہاں‌جہاں‌نمائش پذیر ہوئی ہے شائقین جوک در جوک دیکھنے کےلئے جا رہے ہیں.

کرش 4 کی تیاری لیکن راکیش روشن فکر مند کیوں ؟

منفی کردار نہیں کروں‌گی ہیما مالنی کا اعلان

ڈریم گرل ٹو 25 اگست کو ریلیز کی جائیگی

Comments are closed.