دنیا بھر میں پھیلے جان لیوا کورونا وائرس کے خوف کے باعث جہاں عوامی اجتماعات تعلیمی اداروں کھیلوں اور ٹرانسپورٹس کو عارضی طور پربند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے وہیں ہالی وڈ نے بھی اپنی فلموں کی ریلیز مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے
باغی ٹی وی : دنیا بھر میں پھیلے جان لیوا کورونا وائرس کے خوف کے باعث جہاں عوامی اجتماعات تعلیمی اداروں کھیلوں اور ٹرانسپورٹس کو عارضی طور پربند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے وہیں ہالی وڈ نے بھی اپنی فلموں کی ریلیز مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے رواں ماہ کے آغاز میں یونیورسل اسٹوڈیوز نے اعلان کیا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث ہالی وڈ فلم سیریز جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم نو ٹائم ٹو ڈائے کی ریلیز مؤخر کردی گئی ہے جبکہ اب اس فلم کو رواں سال اپریل میں ریلیز کیا جانا تھا لیکن اب نومبر میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا
اس کے بعد اب فاسٹ اینڈ فیوریس 9 فلم کی ریلیز بھی روکنے کا اعلان کردیا گیا رواں سال ریلیز ہونے والی فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 9 کو اب کورونا وائرس کی وجہ سےاگلے سال 2 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا جبکہ اس سے پہلے بھی فاسٹ اینڈ فیوریس 9 کو 19 اپریل 2019 میں ریلیز کرنے کا ارادہ کیا گیا تھا تاہم بعدازاں اس کی ریلیز تاریخ بڑھادی گئی تھی
دوسری جانب ہالی وڈ اسٹوڈیو پیراماؤنٹ پکچرز نے بھی اپنی تھرلر ہارر فلم اے کوائٹ پلیس 2 کی ریلیز کورونا وائرس کے باعث منسوخ کرنے کا اعلان کردیا فلم اے کوائٹ پلیس 2 رواں سال 18 مارچ کو ریلیز ہونی تھی علاوہ ازیں کئی موسیقاروں نے بھی اپنے میوزیکل شوز منسوخ کر دیئے ہیں
خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو عالمگیر وبا قرار دے دیا ہے کیونکہ 125 ممالک میں 4 ہزار 969 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ دنیا بھر میں اس وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار سے زائد ہو گئی ہے








