سزا یافتہ ہالی وڈ پروڈیوسرہاروی وائنسٹن کورونا وائرس کا شکار
ہالی وڈ سابق پروڈیوسر اور جنسی زیادتی کیس کے سزا یافتہ مجرم ہاروی وائنسٹن جیل میں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
باغی ٹی وی :ہالی وڈ سابق پروڈیوسر اور جنسی زیادتی کیس کے سزا یافتہ مجرم ہاروی وائنسٹن جیل میں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے 68سالہ ہاروی وائنسٹن کو گذ شتہ ماہ جنسی زیادتی کے جرم میں 23سال قید کی سزا سنائی گئی تھی
نیویارک اسٹیٹ کوریکشنل آفیسر اور پولیس بینی ولینٹ ایسوسی ایشن کے صدر مائیکل پاورز کے مطابق سزا یافتہ مجرم ہاروی وائنسٹن کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہےمائیکل پاورز نے مجرمان پر تعینات افسران کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے
انہوں نے کہا کہ افسران کے پاس مناسب حفاظتی سامان موجود نہیں ہے اسی بات کے پیش نظر متعدد عملے کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے
واضح رہے کہ 68سالہ ہاروی وائنسٹن پر 80 سے زائد خواتین کے جنسی استحصال کے الزامات درج تھے جس کے بعد دنیا بھر میں می ٹو مہم کا آغاز ہو تھا علاوہ ازیں ان پر نیو یارک کی عدالت میں بھی کیس درج ہیں گذ شتہ ماہ پروڈیوسر کو جنسی زیادتی کے جرم میں 23سال قید کی سزا سنائی گئی تھی