پنجاب حکومت کی ہدایت پر ہولی فیملی اسپتال کو تزین و آرائش کے باعث بند کرنے کے معاملے پر کمشنر راولپنڈی نے پمز اور پولی کلینک اسپتال انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے جبکہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر ہولی فیملی اسپتال کو تزین و آرائش کے باعث بند کرنے کے معاملے پر راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے مریضوں کو وفاق کے اسپتالوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے کمشنر راولپنڈی نے پمز اور پولی کلینک اسپتال انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے اور خط کے متن میں کہا گیا کہ زچگی اور گائنی کے مریضوں کو پمز اور پولی کلینک اسپتال میں داخل کیا جائے، ہولی فیملی اسپتال میں اپ گریڈیشن کے باعث سروسسز بند کردی گئیں ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
نگران وزیراعظم کی چین کے صدر کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت
محمد بن سلمان کا سعودی عرب،پہلی بار ہو رہا”ریاض فیشن ویک”
حنیف عباسی کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت،فیصلہ محفوظ
خط میں مزید کہا گیا کہ راولپنڈی سے منتقل ہونے والے مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کیا جائے گا اور ان کا اعلاج بھی کیا جائے گا جبکہ انہیں ہر قسم کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں.

Shares: