اب بچ کے دکھائے کوئی : محنت مزدوری کرنے والے مجرم اب چھپ نہیں‌ پائیں‌ گے

لاہور : محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے جرائم پر قابو پانے کے لیے نیا طریقہ اخذ کرلیا گیا ہے ، اطلاعات کے مطابق اب فیکٹری ملازمین میں چھپے جرائم پیشہ افراد اب چھپ نہیں سکیں گے، لاہور پولیس نے تاریخ میں پہلی بار فیکٹریوں میں ملازمین کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا،

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ایس ایس پی اسماعیل کھاڑک کا کہنا ہے کہ ابتک 83 ہزار سے زائد فیکٹری ملازمین کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے۔اس حوالے سے ابتدائی طور پر لاہور پولیس نے ہوٹل آئی سافٹ وئیر کو فیکٹریوں میں انسٹال کرنا شروع کر دیا ہے، پہلے مرحلے میں ایسی فیکٹریوں کے ملازمین کو رجسٹرڈ کیا جا رہا ہے جن میں ملازمین کی تعداد ایک سو سے زیادہ ہے۔

دوسری طرف ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس نے پہلے مرحلے میں 128 فیکٹریوں کا ریکارڈ اکٹھا کرلیا، جن میں 83 ہزار 795 ملازمین رجسٹرڈ کیے جا چکے ہیں، پولیس کا کہنا تھا کہ شہر میں 147 فیکٹریاں ایسی ہیں جہاں ملازمین کی تعداد 100سے زیادہ ہے، بڑی فیکٹریوں کے بعد چھوٹی گھریلو یونٹس کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔

Comments are closed.